دہشت گرد ختم نہیں ہوئے وہ ہر وقت گولی چلانے کے انتظارمیں ہوتے ہیں، کچھ مدارس ان کی پناہ گاہیں ہیں، جی او سی سوات
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) داروڑہ‘دیر: دیر بالا کے عوام کا دہشت گردی کے خلاف کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔یہاں کے عوام محب وطن ہیں۔ دہشت گرد ختم نہیں ہوئے وہ ہر وقت گولی چلانے کے انتظار میں ہوتے ہیں۔کچھ مدارس ان کی پناہ گاہیں ہیں،برف باری ختم ہوتے ہی یہ لوگ منظم ہونے کی کوشش کرینگے اس لیے عوام کو ہوشیار رہنا چاہئے،پاک فوج اللہ تعالیٰ اورعوام کی مدد سے دشمن کی چالیں ناکام بنا ئیں گے۔ اراضی کی دستیابی پر دیر میں کیڈیٹ کالج بنائیں گے۔ آرمی پبلک سکول سوات میں دیر کے لئے خصوصی کوٹہ رکھیں گے ان خیالات کا اظہار جی او سی سوات میجر جنرل عامراعوان نے پناہ کوٹ بریگیڈ میں منعقدہ شجر کاری مہم اور بعد ازاں تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر کمانڈر پناہ کوٹ بریگیڈئیر عامر یاسین اور امن لشکر کے رہنماء حاجی معتبر،حاجی شاد ،ملک وارث خان و دیگر رہنمابھی موجود تھے۔میجر جنرل عامر یاسین نے پناہ کوٹ بریگیڈ میں پودا لگا کر باقاعدہ شجر کاری مہم کاافتتاح کیا۔تقریب سے خطاب میں عامر اعوان نے کہا کہ دیر میں ٹوارزم کے حوالے سے کافی صلاحیت موجود ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ یہا ں امن ہو ۔برف باری ختم ہوتے ہی دہشت گرد منظم ہونے کی کوشش کرینگے۔