Uncategorized

سندھ کے مختلف شہروں میں مجالس پر پابندی کے حکومتی احکامات افسوسناک ہے، ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد، کرمپور اور خانپور کا دورہ کیا، اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سیف علی ڈومکی، ڈپٹی سیکرٹری نور حسن حیدری و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر کرم پور میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراء (س) کی حیات طیبہ نہ فقط صنف نسواں بلکہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، آپ (س) کے دامن عصمت میں جن ہستیوں نے تربیت پائی وہ عالم انسانیت کے لئے اسوہ حسنہ ہیں۔ مسلم خواتین کو چاہئے کہ وہ مغربی ثقافتی یلغار کے مقابلے میں سیدۃ النساء العالمین (س) کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیں۔ انہوں نے سندھ کے مختلف شہروں میں مجالس عزا پر پابندی کے حکومتی احکامات کو افسوس ناک اور قابل مذمت قرار دیا۔ کنب، گھوٹکی، خانپور، گڑہی خیرو، شہداد کوٹ، نصیر آباد میں مجالس عزا کو روکنے کے حکومتی احکامات کو غیر قانونی عمل قرار دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شیعہ دشمنی پر مبنی اپنے روئیے میں تبدیلی لائے اور بانیان مجالس پر دباؤ ڈال کر مجالس عزا رکوانے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ شیعہ قوم طویل عرصہ سے دہشتگردوں کے نشانے پر ہے اور سب سے بڑہ کر پرامن اور محب وطن قوم ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button