Uncategorized

طاہر اشرفی کے بیرون ممالک خفیہ معاہدے، پاکستان علماء کونسل کی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اسلام آباد: پاکستان علماء کونسل کی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کے بعد محاذ آرائی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان علماء کونسل کے نومنتخب چیئرمین زاہد محمود قاسمی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں معزول چیئرمین طاہر اشرفی کیخلاف نیوز کانفرنس کی اور الزام عائد کیا کہ طاہر اشرفی علماء کو بلیک میل کر رہے ہیں اور علماء پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ ان کی حمایت کریں بصورت دیگر ان کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کروا دیئے جائیں گے۔ زاہد محمود قاسمی نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا تھا کہ طاہر اشرفی کی بیرون ملک سے فنڈنگ کی تحقیقات کی جائیں اور جن این جی اوز نے طاہر اشرفی کے ساتھ غیر قانونی و غیر اسلامی معاہدے کئے ہیں ان کی تفصیلات بھی منظر عام پر لائی جائیں۔

زاہد محمود قاسمی کا کہنا تھا کہ طاہر اشرفی کو پاکستان علماء کونسل کی مجلس شوریٰ کے 500 سے زائد ارکان نے معزول کیا ہے۔ زاہد محمود قاسمی کی پریس کانفرنس کے جواب میں کل (بدھ) کو طاہر محمود اشرفی نے بھی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ وہ زاہد محمود قاسمی کے الزامات کا جواب پریس کانفرنس میں دیں گے۔ طاہر اشرفی کے بقول ان کی کردار کشی کی جا رہی ہے جس کیخلاف وہ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کل ہونیوالی پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button