Uncategorized

طاہر اشرفی کے اسلام اور پاکستان مخالف معاہدوں سے علماء اور مذہبی طبقہ کا وقار مجروح ہوا ہے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ طاہر اشرفی کی طرف سے تنظیم علم و امن فاؤنڈیشن کے نام پر کئے جانے والے اسلام اور پاکستان مخالف معاہدوں سے علماء اور مذہبی طبقہ کا وقار مجروح ہوا ہے جس کی وجہ سے پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ نے مشاورت کے بعد جرمنی اور امریکہ کے سفارتخانوں کو تحریری طور پر معاہدے ختم کرنے کیلئے خط لکھ دئیے ہیں۔ شیعہ نیوز کے مطابق پاکستان علماء کونسل نے حافظ طاہر اشرفی کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کیلئے جرمن اور امریکی سفارتخانوں کو خطوط لکھ دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خطوط میں واضح کردیا گیا ہے کہ طاہر اشرفی کے ساتھ ان ممالک کی تنظیموں کے معاہدوں اور اسکی ذیلی تنظیم علم وامن فاؤنڈیشن کا کونسل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ طاہر اشرفی کی طرف سے پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم علم و امن فاؤنڈیشن کے نام پر کئے جانے والے اسلام اور پاکستان مخالف معاہدوں سے علماء اور مذہبی طبقہ کا وقار مجروح ہوا ہے اور ملک بھر کے علماء اور دینی طبقہ میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ نے مشاورت کے بعد جرمنی اور امریکہ کے سفارتخانوں کو تحریری طور پر معاہدے ختم کرنے کیلئے خط لکھ دئیے ہیں۔

طاہر اشرفی نے جرمن سفارتخانے اور امریکی این جی او کے ساتھ بھاری رقم کے عوض جو معاہدے کئے ہیں ان معاہدوں میں پاکستان علماء کونسل یا اس کی ذیلی تنظیم علم و امن فاؤنڈیشن کا ایک بھی عہدیدار شریک نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علم و امن فاؤنڈیشن کے نام پر فیصل آباد میں موجود بنک اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ بھی جاری کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button