Uncategorized

خبردار، دہشتگرد اب بھکاریوں کے روپ میں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے راولپنڈی میں بھکاری کے بھیس میں ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے جو شہر میں ایک بڑی تخریب کاری کا ارادہ رکھتا تھا۔ شیعہ نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ڈومیلی موڑ پر بھکاری کے بھیس میں ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے، دہشت گرد کے قبضے سے پانچ کلو سے زائد بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک فقیر کو مشکوک جان کر تلاشی لی گئی تو اس کے بازو کے ساتھ لٹکتے ہوئے تھیلے سے پانچ کلو بارود، ڈیٹونیٹر، تار، چاقو اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ تکفیری دہشت گرد کا نام محمد طاہر عرف ابو جندال بتایا گیا ہے جس کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ راولپنڈی ڈویژن میں تخریب کاری کا ارادہ رکھتا تھا تاہم بروقت کارروائی کر کے شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button