Uncategorized

کالعدم لشکر جھنگوی کے قید دہشتگردوں کی ججز، جیل اسٹاف اور تفتیشی افسران کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سکھر سے کراچی سینٹرل جیل منتقل کئے گئے کالعدم لشکر جھنگوی کے بارہ دہشتگردوں نے انتظامیہ کو پریشان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث بارہ قیدیوں کو سکھر سے سینٹرل جیل کراچی لایا گیا تھا۔ یہ قیدی سکھر جیل میں قید تھے۔ ان قیدیوں نے دوسرے قیدیوں، ججز، جیل اسٹاف اور تفتیشی افسران کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ ان قیدیوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔ سی ٹی ڈی نے درخواست کی ہے کہ دہشتگردی میں ملوث قیدیوں کو حیدرآباد، بدین یا دیگر جیلوں میں منتقل کیا جائے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں ذاتی طور پر پتا ہے کہ ان قیدیوں نے آئی جی جیل کے بھائی کو قتل کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button