Uncategorized

شان رسالت اور شان اہلبیت میں گستاخیاں کرنیوالے سب سے بڑے دہشتگرد ہیں، حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں کونسل کے تھنک ٹینک کے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخیاں روکنے کیلئے ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، جسٹس شوکت عزیز نے ناموس رسالت کے دفاع کیلئے سوئی ہوئی وزارت داخلہ کو جگا دیا ہے، شان رسالت اور شان اہلبیت میں گستاخیاں کرنیوالے سب سے بڑے دہشتگرد ہیں، سوشل میڈیا پر گستاخیاں کرکے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، جسٹس شوکت عزیز ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے فیصلہ سنا کر ثابت کر دیں کہ اس ملک میں سیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران پاکستان کو لادین ریاست بنانا چاہتے ہیں جو کبھی ممکن نہیں ہو سکتا، ریاست پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے، ریاست مدینہ کے بعد پاکستان دنیا کی پہلی ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی، گستاخ رسول کی سزا آئین پاکستان میں واضح کی گئی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ آزادی اظہار کیلئے حدودوقیود کا تعین کرنا ہوگا، نواز شریف کیخلاف پوسٹ کرنیوالے کو راتوں رات اٹھا لیا جاتا ہے جبکہ شعائر اسلام کا مذاق اڑانے والوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔

انہوں نے کہا کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ ہونا المیہ ہے، پاکستان میں قانون صرف غریب کیلئے ہے، مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن شان رسالت، شان اہل بیت اور شان قرآن مجید کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ذمہ داران کیخلاف کارروائی نہ کی تو غازی ممتاز قادری جیسے ہیرو پھر منظر عام پر آ سکتے ہیں، سوشل میڈیا پر گستاخ پیجز بلاک اور پیچ مالکان کو عبرت کا نشان نہ بنانا حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے۔ اجلاس میں مفتی محمد حبیب قادری، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری، مولانا محمد اکبر نقشبندی، الحاج محمد سرفراز تارڑ، صاحبزادہ بیرسٹر حسین رضا، ملک بخش الٰہی، مولانا محمد علی نقشبندی، میاں فہیم اختر، صاحبزادہ حسن رضا، مفتی محمد مقیم خان، راؤ حسیب احمد ، ارشد مصطفائی، چودھری نثار علی ایڈووکیٹ، مفتی محمد رمضان جامی، حاجی رانا شرافت علی قادری نے بھی شرکت کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button