Uncategorized
سانحہ سہون، شہداء کے لواحقین تاحال سندھ حکومت کی اعلان کردہ امداد سے محروم
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر خودکش حملے میں شہید افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو سندھ حکومت کی اعلان کردہ امدادی رقم تا حال نہیں مل سکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ سہون کے بعد سندھ حکومت نے شہداء کے لواحقین کیلئے 25 لاکھ، شدید زخمیوں کیلئے 10 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا، لیکن احکامات پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔ دھماکے میں شہید اہلکار کیلئے اعلان کردہ ایک کروڑ کی رقم بھی ورثاء کو جاری نہیں کی گئی اور لواحقین تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس کی خصوصی ٹیموں کی تفتیش میں کوئی اہم پیشرفت سامنے نہیں آسکی ہے۔