مشرق وسطی

بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش

ہیومین رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سن دوہزار سولہ کی دوسری ششماہی میں بحرین کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی تھی – رپورٹ کے مطابق حکومت بحرین نے، آزادی اظہار رائے کو پامال کرتے ہوئے، عوامی اجتماعات اور مظاہروں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔ہیومین رائٹس واچ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات پر عالمی برادری کی خاموشی کے باعث اس ملک کی شاہی حکومت کو من مانے اقدامات کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ہیومین رائٹس واچ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین کی ابتر صورتحال کے حوالے سے فوری اور ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔ہیومین رائٹس واچ نے بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جمیعت وفاق ملی کی سرگرمیوں پر پابندی کے معاملے نیز حکومت کی جانب سے شہری حقوق کی پامالی کے واقعات کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔انسانی حقوق کے نگراں ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت نے عام شہریوں کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلانے کی منظوری دے دی ہے جو انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزی ہے۔قابل ذکر ہے کہ شاہی حکومت کے تمام تر اقدامات کے باوجود پچھلے چھے برسوں سے بحرین میں آمریت کے خلاف عوامی تحریک بدستور جاری ہے اور لوگ مکمل جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button