Uncategorized

ضلع خیرپور انتظامیہ و پیپلزپارٹی کے رہنماء منظور وسان کی انتقامی کاروائی شیعہ رہنماء علامہ محمد نقی حیدری بلاجواز گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ضلع خیرپور: سندھ حکومت کی ایک اور شیعہ دشمن اقدام، محب وطن واتحاد بین المسلمین کے داعی شیعہ رہنماء علامہ محمد نقی کو بلاجواز گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق ضلع خیرپور کی مقامی انتظامیہ و پیپلزپارٹی کے رہنماء منظور وسان نے کلعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی ایماء پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے صبح 6 بجے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری تربیت و جامعہ علی نقی علیہ اسلام کے پرنسپل علامہ محمد نقی حیدری کو انکی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا۔ 

واضح رہے کہ آج ایک ماہ قبل سندھ حکومت نے ضلع خیرپور میں شہادت دختر رسولﷺ کی ایام کی مناسبت سے منعقدہ جلسہ کو بھی پولیس کی ذور پر روکا تھا، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نےعلامہ محمد نقی حیدری کی بلاجواز گرفتاری کیخلاف سندھ بھر میں احتجاجی دھرنے کی کال دی ہے جبکہ مرکزی احتجاجی دھرنا ایس پی خیرپور کے آفس کے باہر دیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button