Uncategorized

پنجاب میں بیلنس پالیسی جاری، سی ٹی ڈی نے مولانا ارشد علی خان کو جھنگ سے گرفتار کرلیا گیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) بیلنس پالیسی کے تحت پنجاب ممیں شیعہ علماء کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے مولانا ارشد علی خان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مولانا ارشد علی خان کے چھوٹے بھائی  گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپا مارا اور مولانا ارشد علی خان کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتاری کی وجوہات کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔ یاد رہے کہ مولانا ارشد علی خان کی مارچ کے اختتام پر شادی کی تاریخ بھی طے پا چکی تھی۔ مولانا ارشد علی خان نجف عراق میں زیرتعلیم تھے اور دو ماہ کی چھٹی پر پاکستان آئے ہوئے تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button