Uncategorized

ڈی آئی خان، متنازعہ اشتہار آپریشن ردالفساد کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش، کور کمانڈر کارروائی کریں، اہل تشیع اکابرین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں اہل تشیع ضلعی اکابرین نے ٹی ایم او اور تحصیل ناظم بنوں کی جانب سے جاری اشتہار کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں انجمن متولیان کے مرکزی جنرل سیکرٹری، کوارڈینیٹر، شیعہ ینگ مین کے سابق صدر و دیگر نے کہا ہے کہ ٹی ایم او اور تحصیل ناظم بنوں کی یہ حرکت ان کے خبث باطن کا ثبوت ہے جس سے نہ صرف ملک بھر میں ملت تشیع کی دل آزاری ہوئی ہے بلکہ مکتب تشیع اور حکومت کے مابین تصادم کی گھناؤنی سازش کی گئی ہے۔

مرکزی انجمن متولیان کے کوارڈینیٹر بشیر حسین جڑیہ نے کور کمانڈر پشاور سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ اشتہار آپریشن ردالفساد کیلئے کھلا چیلنج ہے۔ ٹی ایم او اور تحصیل ناظم نے پورے ملک کو بدامنی کی اندھی دلدل میں جھونکنے کی کوشش کی ہے لہذا دونوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے اور دونوں کیخلاف مقدمہ فوجی عدالت میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ متنازعہ اشتہار والے اخبار کی ریکارڈ کیپنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی مذکورہ اخبار کی مکمل طور پر دوبارہ اشاعت کی جائے اور تصیح شدہ کاپی ریکارڈ میں محفوظ کی جائے جس میں معذرت خواہی بھی شامل ہو۔ اس حوالے سے اخبار کے اخراجات ضلعی حکومت بنوں برداشت کرے۔

انہوں نے قومی تشیع جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ اس مسئلہ پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور کسی صورت مذکورہ اخبار کو ریکارڈ کا حصہ نہ بننے دیں ورنہ پاکستان اور پاکستان کے بنانے والوں کے دشمنوں کے حوصلے بڑھیں گے اور مستقبل میں مذکورہ اخبار کو حوالے کے طور پر پیش کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button