Uncategorized

قرارداد پاکستان کی روح کو مسخ کرکے بانیان پاکستان کی ارواح کو تڑپایا جا رہا ہے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ 1947ء کے بعد پاکستان میں آنیوالے تمام حکمرانوں کی تاریخ اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو انتہائی افسوس کے ساتھ نتیجہ سامنے آتا ہے کہ قراردادِ پاکستان میں شامل مقاصد اور اہداف کیساتھ کتنی ناانصافیاں اور زیادتیاں ہوئی ہیں اور قرارداد پاکستان کی روح کو مسخ کرکے بانیان پاکستان کی ارواح کو تڑپایا جا رہا ہے۔

یوم پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہمارے ملکی آئین اور قانون کی بنیاد بھی قرارداد پاکستان تھی، لیکن جس طرح مختلف ادوار میں آئین کو معطل یا منسوخ کرکے ملک کا حلیہ بگاڑا جاتا رہا، اس سے قرارداد پاکستان کی توہین ہوئی ہے، جب ہی تو قرارداد پاکستان کی روح پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ ہم نے پاکستان کی سالمیت، خود مختاری اور ان اعلٰی اہداف و مقاصد کا اس درست انداز سے تحفظ نہیں کیا جن کیلئے پاکستان کی تشکیل ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ قرارداد پاکستان جہاں عوام کو وطن دوستی اور حب الوطنی کی طرف متوجہ کرتی ہے، وہاں حکمرانوں کو جمہوریت، انصاف اور سالمیت و خودمختاری کی حفاظت جیسی ذمہ داریوں کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ بانی پاکستان حضرت قائداعظمؒ اور مصور پاکستان علامہ محمد اقبال ؒنے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا، آج ہمیں دور دور تک وہ پاکستان نظر نہیں آتا بلکہ پاکستان کے حالات قرارداد پاکستان کے بالکل مخالف اور متضاد سمت میں نظر آتے ہیں، ہمارا المیہ یہی رہا ہے کہ ہمارے حکمران طبقے قرارداد پاکستان پر عمل کرنے کی بجائے اقتدار اور مفادات کا کھیل کھیلتے رہے ہیں، جبکہ عوام کو مسائل کا شکار کرکے حکمرانوں کے احتساب کا راستہ بند کر دیا گیا، جس کی وجہ سے خرابیوں اور آلائشوں میں مزید اضافہ ہوتا گیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button