Uncategorized

سابق چیف جسٹس کو سیاسی چیف جسٹس قرار دے دیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ملتان میں یوسف رضا گیلانی اور حامد سعید کاظمی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور حامد سعید کاظمی کو حج کرپشن کے بے بنیاد کیس میں باعزت رہائی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

سابق صدر نے اپنے خطاب میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو للکارتے ہوئے کہا کہ افتخار چودھری شرم کرو، آصف زرداری نے افتخار چودھری کو پاکستان کا سیاسی چیف جسٹس قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ صدر بننا چاہتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں پنجاب میں کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار بی بی شہید نے مجھ سے کہا تھا کہ نجانے کیا بات ہے عدالتوں کا کوئی فیصلہ ہمارے حق میں نہیں آتا اور نواز شریف کے خلاف نہیں آتا۔

سابق صدر نے یہ بھی بتایا کہ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کی تنظیم نو میں مصروف ہیں۔ سابق صدر نے انتخابات سے قبل پورے پنجاب میں جلسے کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button