Uncategorized

شکارپور، امام بارگاہ حملے کےدہشت گردوں کوسزائےموت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ کے ضلع شکارپور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحصیل خانپور میں امام بارگاہ میں نماز عید کے دوران خودکش حملے کے دہشت گردوں کوموت اورعمر قید کی سزائیں سنادیں ۔

13 ستمبر 2016 کو شکارپور کی تحصیل خانپور میں امام بارگاہ ابو طالب میں نمازعید کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا دوسرا دھماکے کے بعد افراتفری کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا تھاجبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیاتھا۔

دوران تفتیش عثمان پٹھان نے انکشاف کیاتھا کہ حملے میں اس کے ساتھ حفیظ بروہی، عبداللہ بروہی اور دیگر دہشتگرد شامل تھے جس پر تمام دہشتگردوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس چلایا گیا۔

شکارپور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج فدا حسین مغل نے تکفیری دہشتگردعثمان کے اعتراف جرم اور دیگر شواہد کی بنا پرعثمان پٹھان، حفیظ بروہی اور عبداللہ بروہی کو سزائے موت جبکہ خودکش حملے میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر عارف، ثاقب، علی مسعود، حمزہ، عَمار، حسان مسعود، ابوبکر، علی اور سجاد عرف دلاور کو عمر قید کی سزا پا سنائی ہے۔تاہم عثمان پٹھان کے علاوہ تمام دہشتگرد تاحال مفرور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button