مشرق وسطی
شامی فوج اور رضاکار فورسزکی کامیابیوں کا سلسلہ جاری
شیعت نیوز (دمشق)فوج اورعوامی رضاکار فورسز نے تدمر، حمص اورالسویدا سمیت کئی علاقوں میں داعشی درندہ صفت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔
شامی فوج کے ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ «بئر القصب، خربة صعد، القصر، بسطرة، رجم الدلة، الساقیة، تل اصفر، الفدیان، اشیهب غربی، اشیهب شرقی، تل المصیطبة، تلول سلمان، الشقرانیة اور السویمرة» نامی علاقوں کو تکفیری دہشتگردوں سے آزاد کرا کر تمام سرکاری عمارتوں پر شامی پرچم لہرایا گیا ہے۔
اس سے قبل فوجی دستوں نے مشرقی حمص کے مضافات کے «الحید اور الظلیل» نامی علاقوں میں حیان گیس فیلڈ کو بھی دہشت گردوں سے آزاد کرالیاتھا۔
۔واضح رہے کہ امریکہ اوراسرائیل سمیت بعض عرب ممالک شام میں لڑنے والے دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں