مشرق وسطی

بحرین میں مخالفین کو سزائے موت کا فیصلہ سنانے کا جاری سلسلہ

بحرین کی آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے بدھ کو حکومت مخالفین کے خلاف ظالمانہ اور غیرمنصفانہ فیصلے سنائے جانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دو بےگناہ شہریوں، محمد ابراہیم طوق اور محمد رضی عبداللہ کو دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے من گھڑت اور بے بنیاد الزام کے تحت سزائے موت اور دیگر آٹھ افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا حکم سنایا ہے-

بحرین کی اپیل کورٹ نے بھی اس ملک کی سیاسی جماعت، جمعیت الوفاق کے اہم رہنما اور عالم دین شیخ حسن عیسی کو بھی ان دو پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں مجرم قرار دیا ہے اور انھیں دس سال قید کی سزا سنائی ہے-

آل خلیفہ حکومت، بحرین میں حکومت مخالف عوامی مظاہروں کا سلسلہ روکنے کے لئے اس ملک کے بہت سے سیاسی رہنماؤں کو گرفتار اور ان پر جھوٹے مقدمات چلا کر سزائے موت اور طویل مدت قید با مشقت کی سزائیں دے رہی ہے-

ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی مدد سے ملک میں حکومت مخالف مظاہروں کو سختی سے کچل رہی ہے-

واضح رہے کہ بحرین میں دو ہزار گیارہ سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے- مظاہرین ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button