مشرق وسطی

شیخ عیسیٰ قاسم کا دفاع مرتے دم تک کرتے رہیں گے ، والدہ شہید مصطفی حمدان

الدراز(مانیٹرنگ ڈیسک) بحرینی شہید مصطفی حمدان کی و الدہ ماجدہ نے الدراز شہر میں شیخ عیسیٰ قاسم کے دفاع کے لئے موجود دھرنے کے شرکاء کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ان مظاہرین میں ہزاروں مصطفی حمدان دیکھ رہی ہے جو اپنے دین کی خاطر اور شیخ عیسیٰ قاسم کا دفاع مرتے دم کے عزم پر راسخ یقین رکھتے ہیں۔ آپ مضبوط رہیں اسلام اور شیخ عیسی قاسم اور ان کے مشن کا دفاع کرنے کے لئے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق شہید کی والدہ نے کہا ہے کہ دھرنے کے شرکاء شیخ عیسیٰ قاسم کی راہ میں اپنی جان آفرین کے سپرد کرنے والے بحرینی سپوت شہید مصطفی حمدان کے نقش قدم کی پیروی کر رہے ہیں ۔

انہوں نے الدراز شہر میں شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے باہر ان سے یکجہتی کے لئے موجود ہزاروں شرکاء مظاہرین کے نام پیغام میں بحرین کے روحانی رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے اور حکام کے سامنے کبھی ہتھیار نہ ڈالنے پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں میں تم میں ہزاروں مصطفی حمدان دیکھ رہی ہوں جو دین کے دفاع کی خاطرپر عزم ہیں بلکہ نہ جھکنے و الے اور نہ بکنے والے ہیں ۔ میں ان تمام پرعزم نوجوانوں اور بزرگوں کو سلام پیش کرتی ہوں ۔

یادر رہے کہ ان کا جواں مرد ،بحرینی سپوت، قابل فخر بیٹا مصطفی حمدان حکومتی فورسز کی جانب سے شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر پردھاوے کے دوران عظیم قائد کا دفاع کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی جانب سے سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو دو ماہ تک اسپتال میں کومے کی حالت میں زیر علاج رہنے کے بعد جام شہادت نوش کر گئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button