پاکستانی شیعہ خبریں

پارہ چنار دھماکہ، نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی ہے، سینیٹر شیری رحمان

 شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پارہ چنار دھماکہ نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق پارہ چنار کرم بازار میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے میں بائیس افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال پہنچایا جارہا ہے۔

یہ دھماکہ اس وقت ہوا ہے جب پاکستان میں ردالفساد نامی آپریشن جاری ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر دسیوں دہشتگردوں کی گرفتاری یا ہلاکت کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

آرمی پبلک سکول واقعے کے بعد حکومتی اور سیکیورٹی اداروں نے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا جس کے تحت ملک بھر سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جاناتھا مگر اس نیشنل ایکشن پلان کو مخصوص دہشتگردوں اور سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا گیا۔ اگر نیشنل ایکشن پلان پر کامیابی سے عمل جاری رہتا تو آج اس وطن سے محبت کرنے والے خاک و خون میں غلطاں نہ ہوتے۔

یاد رہے کہ ہمیشہ اس طرح کے واقعات کے بعد حکومتی ذمہ دار مذمت اور تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کے بیانات دیتے ہیں جبکہ سیکیورٹی ادارے دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے عزم کو دہراتے ہیں مگر اس ملک کی عوام اب ان سے کچھ ٹھوس عملی اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button