Uncategorized

پاکستان کو سعودی حکومت کی کالونی نہیں بننے دیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متازعہ فوجی اتحاد دراصل سعودی اتحاد ہے، پارلیمنٹ سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت کیخلاف قرارداد منظور کر چکی ہے، پاکستان کو سعودی حکومت کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ طاہر اشرفی کو امریکہ اور جرمنی سے کروڑوں روپے ملنے کی تحقیقات کروائی جائیں، نیوز لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لائی جائے، قوم پاکستانی فوج کو بدنام کرنیوالے غداروں کو معاف نہیں کر سکتی، حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سول ادارے اپنی غفلت سے پاک فوج کی قربانیاں ضائع کر رہے ہیں، ناکام لیگ کی ناکام پالیسیوں نے ملک کو بحرانوں میں پھنسا دیا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان کو متنازعہ فوجی اتحاد میں شامل ہوکر ہمسایہ برادراسلامی ملک ایران سے تعلقات خراب نہیں کرنے چاہئیں، کرپشن کی دیمک نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے، قیام پاکستان سے لیکر آج تک اقتدار میں آنیوالوں کا بے رحم احتساب ہونا چاہیئے، سیاست میں بڑے پیمانے پر صفائی کی ضرورت ہے، احتساب کا مؤثر نظام سدا بہار حکمرانوں کو وارا نہیں کھاتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بار بار پیٹرول مہنگا کرکے عوام پر ڈرون حملے کر رہی ہے، ہوشربا مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button