Uncategorized

ایوانوں میں بیٹھے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بھی آپریشن ردّالفساد کی زد میں لایا جائے، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ٹاؤن شپ لاہور کے گریس فورٹ ہوٹل میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ صوفیاء کے ماننے والے متحد ہو جائیں تو انکا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا، عوام آئندہ انتخابات میں سیاسی و معاشی دہشتگردی کا محاسبہ کریں گے، بھارتی ریاست گجرات میں گائے ذبح کرنے پر عمرقید کی سزا کا قانون ظالمانہ ہے، مودی حکومت کے اقدامات بھارت میں ایک نئے پاکستان کا پیش خیمہ ہیں، عالمی برادری مودی حکومت کی انتہا پسندی کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ نے قوم کو عالمی بھکاری بنا دیا ہے، کرپشن ختم ہو جائے تو ملک کے آدھے مسائل ختم ہو جائیں گے، ایوانوں میں بیٹھے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بھی آپریشن ردّالفساد کی زد میں لایا جائے، پاناما کیس کا میرٹ پر فیصلہ نظام عدل کا امتحان ہے، قوم انصاف اور احتساب چاہتی ہے، سیاست کو کرپشن سے پاک کرکے ہی حقیقی جمہوریت کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد سے متعلق حکومتی اقدامات غیرتسلی بخش ہیں، گستاخ بلاگرز کے معاملے کو سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کو پکڑا نہ کیا گیا تو تحریک ختم نبوت سے بڑی تحریک چلائیں گے، استعماری قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ تصادم چاہتی ہیں لیکن ہم پاکستان کو شام اور عراق نہیں بننے دیں گے، پاراچنار میں بم دھماکہ غیر انسانی اور غیر اسلامی فعل ہے، اسلام دہشتگردی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا، بے گناہ انسانیت کا خون بہانے والے اسلام اور پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہیں، قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button