Uncategorized

سانحہ پارہ چنار پر وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے، شاہ محمود قریشی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کی دعویدار حکومت امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، سانحہ پارہ چنار پر وزیراعظم میاں نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہیئے تعلیمات نبوی سے دوری کی وجہ سے ہم گوناں گوں مسائل کا شکار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع بنگل والا میں مرکزی میلاد کمیٹی بنگل والا کے زیراہتمام سالانہ میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کاروائی ہونی چاہیئے جس کی وجہ سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے اور دل خون کے آنسو رو رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہوا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکمرانوں کی شرافت کی قلعی کھول دی لیکن کرپٹ حکمران میں نہ مانوں پر قائم ہیں، عوام کھوٹے کھرے کی پہچان کر چکی ہے اور اگلے الیکشن میں عوام کو دھوکہ دینے والوں کو شکست ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button