مشرق وسطی
شام میں جبہۃ النصرہ کے دسیوں دہشت گرد شامی فضا ئیہ کے ہاتھوں واصل جہنم
رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ کی اس کارروائی میں ان عمارتوں میں موجود تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
شامی فضائیہ کے طیاروں نے جنوبی شام میں درعا کے علاقے میں بھی جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں بیس سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور ان کا ہیڈکوارٹر تباہ ہو گیا۔ درعا میں ہی الکرک جیل کے شمال مشرق اور طریق السد علاقے میں بھی جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا اور ابطع اور النعیمہ کے شمال میں جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کی تین بکتربند گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب شامی فوج نے حماہ کے شمالی مضافاتی علاقے معردس کا کنٹرول پھر سنبھال لیاہے ۔