Uncategorized

پاکستان کو دوسروں نے ہمیشہ پراکسی وار کے لئے استعمال کیا، مولانا فضل الرحمان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علما اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نہایت کمزور قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کو دوسروں نے ہمیشہ پراکسی وار کے لئے استعمال کیا،پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمیشہ سے کمزوررہی ہے۔

نوشہرہ میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ70 سال بعد چین کے ساتھ دوستی، اقتصادی دوستی میں تبدیل ہوئی ہے، سی پیک کے ساتھ ہمارا روشن مستقبل وابستہ ہے۔

فضل الرحمن نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی نے جے یو آئی( ف) کو فرینڈ پارٹی قرار دیا ہوا ہے،چین کےساتھ دوستی کو مزید کارآمد اور مفید بنانا چاہیے۔ مستحکم پاکستان پڑوسیوں اور پوری دنیا کے لئے ضروری ہے،حکمرانوں نے ملک کوپراکسی جنگوں کے لیے آماجگاہ بنا دیاہے،ہم کسی ملک کے دشمن نہیں ہیں، دنیا کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں غلامی نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button