مشرق وسطی

داعشی دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیاں، متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی

رپورٹ کے مطابق شام کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ النصرہ محاذ کے دہشت گردوں نے درعا کے المنشیہ علاقے کے اطراف میں واقع کئی چیک پوسٹوں اور ایک اسکول پر حملہ کیا تھا جس کے بعد فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی اور نتیجے میں کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے جبکہ بڑی مقدار میں ان کا فوجی ساز و سامان بھی تباہ کر دیا گیا-

شامی فوج نے اتوار کو بھی المنشیہ کے علاقے میں النصرہ اور اس سے وابستہ پچھتر سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا جن میں بعض سعودی عرب اور اردن کے شہری تھے-

درایں اثنا شامی فوج کے جنگی طیاروں نے صوبہ حماہ کے مضافات میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنا نشانہ بنایا اور کئی بار بمباری کی-

واضح رہے کہ شام کو مارچ دو ہزارگیارہ سے غیرملکی دہشت گردوں کی دراندازی اور ان کے دہشت گردانہ اقدامات کا سامنا ہے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button