مشرق وسطی

بحرین کی جیل میں بند انسانی حقوق کے رہنما کی بھوک ہڑتال

شاہی حکومت کے بدنام زمانہ "جو” جیل میں بند انسانی حقوق کے سرکردہ رہنما عبدالھادی الخواجہ نے کہا ہے کہ سیاسی قیدیوں کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کے ناورا سلوک کے خلاف ان کی بھوک ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہی گی۔

بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکار سیاسی قیدیوں سے جھوٹا اعتراف لینے کے لیے انہیں شدید ترین تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس سے قبل ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے بحرین کی شاہی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سیاسی قیدیوں اور نظریات کے مخالفین کے خلاف تشدد اور ایذا رسانی کا سلسلہ فوری طور پر بند کردے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرینی سیکورٹی فورس کے تشدد کے نتیجے میں گزشتہ دنوں ایک سیاسی قیدی محمد سھوان کی موت واقع ہوگئی تھی۔
بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے انقلابی تحریک جاری ہے اور بحرین کے عوام ملک پر مسلط خاندانی آمریت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button