Uncategorized

علامہ ناصرعباس اور حامد رضا کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، پانامہ سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں ملکی صورتحال اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملکی سیاست، پاناما کیس اور سعودی ملٹری اتحاد کی سربراہی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ بیرون ملک منتقل کی جانی والی رقم اور اثاثوں کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کا پوری قوم کو انتظار ہے۔ پاکستان کے 20 کروڑ عوام قومی خزانہ لوٹنے والوں سے احتساب چاہتے ہیں۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ آصف رضا بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button