Uncategorized

کراچی، شیعہ علماء کونسل کے سیکریٹری جنرل مسلم رضا کو رینجرز نے گرفتار کرلیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے حسین آباد بی ایریا میں رینجرز نے گذشتہ رات چھاپہ مار کر شیعہ علماء کونسل کراچی کے سیکریٹری جنرل حکیم مسلم رضا کو گھر سے حراست میں لے لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رینجرز نے مسلم رضا کے گھر اور انکے دواخانے کی تلاشی بھی لی اور بعد ازاں انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔

اہل محلہ کے مطابق رینجرز نے مسلم رضا کے بھائی سے کہا کہ تنظیمی معلومات حاصل کرنی ہیں ،تفتیش مکمل ہونے کے بعد انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد میں شمولت کے فیصلہ کے بعد ملکی سطح پر واضح تبدیلی واقع ہوئی ہے جس تحت سعودی ایما پر کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے دہشتگردوں کو رہا کیا جارہا ہے اور پرامن محب وطن شہریوں کو بلاجواز گرفتار کیا جارہا ہے اور ہر اس آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے جو اس نام نہاد سعودی اتحاد کے خلا ف اُٹھ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button