Uncategorized

پاکستان کی سالمیت و استحکام کے لئے ہم سب کو مشترکہ طور پر آگے بڑھنا ہوگا، علامہ مقصود علی ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے وحدت ہاوس میں علما کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی قوتیں ارض پاک کو ایک متعصب مسلکی ملک بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں، اس مقصد کے لئے اربوں ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں، لاکھوں افراد کو عسکری تربیت دی گئی، پاکستان کو داخلی و خارجی سازشوں کا شکار کیا جارہا ہے۔ پارہ چنار، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقے ملت تشیع کے لئے مقتل کا روپ دھار چکے ہیں، اپنی قوم کی حفاظت کے لئے ہم نے ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کی ہے، آج پاکستان کی ملت تشیع تنہا نہیں ہے، آج اہل سنت برادران ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، تکفیری گروہوں کو ملک کا دشمن اور قابل نفرت سمجھا جاتا ہے، ہماری حکومت، وزارت داخلہ اور نیکٹا ان تکفیریوں کو کلین چٹ دینا چاہتے ہیں، پوری قوم ان رسوا چہروں کی شناخت کر چکی ہے، کسی بھی کالعدم جماعت کو اس ملک میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دینا ملک و قوم سے غداری ہے۔

اجلاس میں مولانا نشان حیدر، مولانا نقی حیدری، علامہ مبشر حسن، مولانا صادق جعفری، مولانا احسان دانش، مولانا اظہر نقوی سمیت دیگرعلما کرام بھی موجود تھے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا پاکستان کی سالمیت و استحکام کے لئے ہم سب کو مشترکہ طور پر آگے بڑھنا ہوگا، شیعہ سنی وحدت ہی مضبوط پاکستان کی ضامن ہے، ہماری حکومت اور ادارے ایک ایک الائنس کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جن کے نتائج افغان پالیسی سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہونگے، ہمیں اس بات سے قطعی غرض نہیں کہ اس الائنس میں ایران یا کوئی دوسرا ملک شامل ہے یا نہیں، سینئر عسکری شخصیات کی طرف سے اس اتحاد کے حوالے سے متعدد خدشات کا اظہار اس امر کا عکاس ہے کہ یہ اتحاد قومی و ملکی مفاد کے منافی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button