شامی فوج نے طیبۃالامام نامی علاقے کو آزاد کرالیا
شیعت نیوز انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک ؛طبیۃ الام نامی علاقہ اس وقت پوری طرح سے شامی فوج کے کنٹرول میں ہے اور دہشت گرد اپنے مورچے چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے آمدہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ مغربی شام کے علاقے حماہ میں، طیبہ الامام اور حلفایا کے قریب شامی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ شامی فوج کے حملوں اور گولہ باری میں جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ان کا فوجی سازومان بھی تباہ ہوگیا ہے۔درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ شام کی کرد فورس نے شمالی شہر رقہ کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے متعدد نواحی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ شام کی کرد فورس کے حملوں میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھاتے ہوئے علاقے سے پسپا ہونا پڑا ہے۔دوسری جانب دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ نے جنوبی شام کے شہر درعا کے علاقے سحاری اور سجنہ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی اور متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔