مشرق وسطی
آل خلیفہ کا بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں
شیعت نیوز (منامہ )ایسا پہلی بار نہیں ہے جب بحرینی حکام نے انسانی حقوق کے کارکنوں کو ملک سے باہر جانے سے روکا ہے – بحرینی حکومت نے گذشتہ برس بھی بحرین میں سرگرم انسانی حقوق کے دسیوں کارکنوں کو جنیوا میں انسانی حقوق کے اجلاس میں شرکت کرنے سے روک دیا تھا – آل خلیفہ حکومت نے اس سے پہلے منامہ ہوائی اڈے پر انسانی حقوق کے ایک معروف کارکن ہادی الموسوی کو بھی جنیوا جانے سے روک دیا تھا – اس درمیان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے کونسل کے چونتیسویں اجلاس میں کہا ہے کہ بحرینی حکومت کی سرکوبی کی پالیسیوں سے بحرینی عوام پر ظلم و ستم میں اضافہ ہوگا – بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوام کی پرامن تحریک جاری ہے جس کو کچلنے کے لئے آل خلیفہ حکومت بے پناہ تشدد کا سہارا لے رہی ہے –