Uncategorized

احکام خداوندی کی پیروی میں مسلمانوں کی نجات ہے، علامہ مرزا یوسف حسین

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا ہے کہ معراج النبی (ص) پر نمازوں کا تحفہ امت کو دیا گیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ خداوند تعالیٰ نے جسم اور روح کے ساتھ حضور اکرم (ص) کو معراج عطاء کی جو کہ ایک زندہ معجزہ ہے اور تا قیامت اسے بھلایا نہ جاسکے گا۔ انہوں نے مسلم امہ سے کہا کہ وہ اسلامی تعلیمات اور احکام خداوندی کی پیروی کریں اور کوشش کی جائے کہ ہمارا رب اور رسول اللہ (ص) ہم سے راضی ہوں، لہٰذا ہمیں خوشنودی خدا کے حصول کیلئے کوششوں کو تیز کرنا چاہیئے، کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور احکام شریعت اور اہلبیت رسول (ع) کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں، یہی ہمارا مشن اور مقصد ہونا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button