Uncategorized

ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل کا انڑویو نشر کرنا جرم ہے، پیمرا، پروگرام پر پابندی عائد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولیٹری اٹھارٹی (پیمرا ) نے معافی کے طلب گار ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل احسان اللہ احسان کے انٹرویو نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج مورخہ 27اپریل جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں کالعدم دہشتگرد جماعت کے ترجمان کا انٹرویو نشر کیا جانا تھا۔

پیمرا کی جانب سے جاری پریس ریلز کے مطابق سیکشن 27 کے تحت دہشتگردوں کے انٹرویو پر پابند ی ہے، لہذا دہشتگرد تنظیم کے ترجمان احسان اللہ احسان جو پاکستان کے ہزاروں شہریوں کا قاتل ہے اور اسکا اس نے اعتراف بھی کیا ہےایسے شخص کا انٹرویو نشر کرنا اُن ہزاروں فوجیوں سویلین اور شہید بچوں کے والدین ،رشتہ داروں، دستوں اور کروڑوں پاکستانیوں کے لئے انتہائی تکلیف دہ عمل ہے۔ پیمرا کے مطابق انہیں ہزاروں شکایت اس انٹرویو کو لے کر موصول ہوئی ہیں، لہذا اس پروگرام کو نشر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

C-aFutuUQAA2UWb.jpg

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button