دمشق ہوائی اڈے پر صیہونی حملے کا جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے: شام
شیعیت نیوز: شامی فوجی ذرائع نے دمشق ائیرپورٹ کے نزدیک اسرائیلی حملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شام، اسرائیلی حملہ کا جواب دینے میں کوتاہی نہیں کرے گا۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فوجی ذرائع نے دمشق ہوئی اڈہ کے نزدیک ایک فوجی اڈہ پر اسرائیل کے حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام ان حملوں کا جواب دینے میں تاخیر نہیں کرے گا۔
ہم جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی سازشوں کو ناکام کردیں گے نیز اسرائیلی ایجنٹوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھیں گے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے وزیر نے دمشق کے نزدیک ہوئے شدید بم دھماکوں کے بعد کہا کہ جب جب سرائیل کو حزب اللہ کے ہتھیاروں کے متعلق خبریں ملیں گی، اسرائیل ایسے حملے کرتا رہے گا۔ ہم ایران کے جدید اسلحہ کو شام کے راستے حزب اللہ تک نہیں پہنچنے دیں گے۔
دمشق ہوائی اڈہ کے نزدیک اسرائیلی حملوں کی تائید کے باوجود یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسرائل نے شام کی حق حاکمیت کو پائمال کیا ہے بلکہ حزب اللہ کے اسلحہ کاروان کی آڑ میں اسرائیل ایسے حملہ کرتا رہا ہے۔
2011 میں شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے بعد سے اسرائیل اب حزب اللہ کے خلاف کئی بار ایسے حملے کر چکا ہے۔
صیہونی حکام ان حملوں کو حزب اللہ تک ایرانی اسلحہ پہنچانے کی مہم کا ناکام کرنے کی جد جہد بتاتے رہے ہیں۔
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 2006 میں آخری جنگ ہوئی تھِی جس میں عام شہریوں سمیت 1200 لبنانی اور 160 صیہونی فوجی مارے گئے تھے۔