مشرق وسطی

شامی افواج نے شمال مشرقی دمشق کے القابون اور تشرین کے علاقوں میں زبردست کارروائی

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛شامی فوج نے شمال مشرقی دمشق کے القابون اور تشرین علاقوں میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔ شامی فوج نے مسجد الحسین، الکویتی بلڈنگ نیزالقابون بجلی گھرکو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے۔

شامی فوج کے ایک کمانڈر نے کہا ہےکہ شامی افواج کے کمانڈوز اپنے اتحادی دستوں کے ہمراہ درعا اور اللجاۃ کی جانب سے بادیۃ الشام کی طرف روانہ ہوچکے ہیں تاکہ مشرقی غوطہ کو مکمل طور پر اپنے محاصرہ میں لیا جا سکے۔

فوجی ائیر پورٹ مرج السلاظان کی آزادی کے بعد سے پہلی مرتبہ شامی فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی فوج کی مدد کیلئے اس ائیر پورٹ پر پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شامی افواج سے ہونے والی جھڑپوں میں تکفیری دہشتگرد گروہ تحریرالشام کے 70 سے زیادہ دہشت گرد فرار کرگئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button