Uncategorized

نون لیگ پاکستان میں دہشتگردی اور اندھیروں کی ذمہ دار ہے، جندال لیگ کو اقتدار سے باہر نکال کر دم لیں گے، ندیم افضل چن

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنمائوں کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف، سجن جندال کیساتھ مل کر پاکستان کیخلاف کوئی خفیہ کاروبار کر رہے ہیں۔ کشمیر کے مسئلے پر بھی یہ سودے بازی کرچکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی احتجاجی تحریک کی وجہ سے اٹک سے رحیم یار خان تک مزید لوڈشیڈنگ کرکے لاہور کو بجلی دی جا رہی ہے، تاکہ عوام گمراہ ہوں۔ یہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد اور سیکرٹری جنرل پنجاب ندیم افضل چن نے لوڈ شیڈنگ کیخلاف پیپلز پارٹی کی احتجاجی تحریک کے سلسلے میں آرکیٹکٹ سوسائٹی لاہور میں ہونیوالے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر منور انجم، عثمان سلیم ملک، میاں ایوب، سہیل ملک اور دیگر سینیئر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم (ن) لیگ کو بے نقاب کرچکے ہیں اور ہمیشہ پیپلز پارٹی نے ہی شریف خاندان کی خود ساختہ (ن) لیگ کو بے نقاب کیا۔ ہم ہر صورت میں ملک کے عوام کے سامنے مسلم لیگ نون کا جھوٹا نقاب اتاریں گے۔

قبل ازیں پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن نے اپنے خطاب میں مسلم لیگ نون کو جندال لیگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون دراصل جندال لیگ ہے۔ قوم پوچھتی ہے کہ میاں نوازشریف! آپ خفیہ طور پر جندال سے کیوں ملتے ہیں؟ کیا وہ مسلم لیگ نون کا عہدیدار ہے۔ ندیم افضل چن نے الزام لگایا کہ نون لیگ پاکستان میں دہشت گردی اور اندھیروں کی ذمہ دار ہے لیکن ہم جندال لیگ کو اقتدار سے باہر نکال کردم لیں گے، کیونکہ جندال لیگ کا اقتدار میں رہنا ملک کیلئے خطرہ ہے۔ جیالے احتجاجی اجتماع کے شروع سے اختتام تک ’’گو نواز گو ‘‘ اور ’’گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے‘‘ جیسے نعرے لگاتے رہے، جبکہ گذشتہ روز جب چوہدری منظور احمد اور ندیم افضل چن پنڈال میں پہنچے تو وہاں پر موجود کچھ افراد نے بجلی چوری کا شور مچا دیا، جس پر قائدین نے سٹیج پر بیٹھنے سے پہلے اس معاملے کو کلیئر کرنے کا کہا۔ منتظمین سے پوچھا گیا تو جلسے کی انتظامیہ نے بتایا کہ جلسے میں گڑ بڑ کرنے کیلئے چند افراد نے یہ ڈرامہ کیا ہے۔ تاہم قائدین بجلی کا متبادل انتظام کرانے کے بعد سٹیج پر بیٹھے اور مخالفین کی شرارت کی مذمت کی۔ تاہم مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد نے جلسے کے منتظم اور پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 128 سے ٹکٹ ہولڈر محمد اسلم آرائیں کیخلاف انضباطی کارروائی کا بھی حکم دیا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button