پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالت کیطرف سے تکفیری دہشتگرد کو سنائی گئی سزائے موت کو معطل کردیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پشاور: فوجی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزائے موت کو پشاور ہائیکورٹ نے معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے تکفیری دہشتگرد سعید اکبر کو فوجی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزائے موت کو معطل کردیا ہے اور وزارت داخلہ و دفاع سے جواب طلب کرلیا ہے۔ ملزم سعید اکبر کو فوجی عدالت کی طرف سے سکیورٹی فورسز پر حملوں کی بناء پر سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا جس کے خلاف ملزم کے والد نے ہائیکورٹ سے فیصلے کے خلاف رجوع کیا تھا۔ سعید اکبر کو 2009 ءمیں سوات آپریشن کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کی بناء پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ملزم کو کل پھانسی دی جانی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button