سندھ میں دہشتگردی کا نیٹ ورک گلستان جوہر کے مدرسہ سے چلایا جا رہا ہے، دہشتگردوں کے انکشافات
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سانحہ سہیوں کے بعد گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں قائم ایک مدرسۃ الحسنین سے دہشتگرد ی کا نیٹ ورک چلایاجارہا ہے۔ انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشتگرد عبدالغنی بروہی اورعبدالعزیز شیخ نے تحقیقات میں سانحہ شکار پور ، جیکب آباد نو محرم دھماکہ سمیت سی آئی اے سینٹر سکھر میں دہشتگردی کی کاروائیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق دیوبندی مسلک سے ہے انکا مذہبی تعلق کالعدم سپاہ صحابہ اور جیش محمد جبکہ سیاسی وابستگی جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمن ) گروپ سے ہے۔ دہشتگردوں نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کرنے اور طالبان سے اپنے رابطوں کا انکشاف کیا ہے، انہوںنے کہا کہ ہمیں سکھر کے ایک مدرسہ تعلیم القران کے مفتی نے جہاد کی تعلیم ہے۔
دہشتگردوں نے پولیس کو بتایا کہ خیر پور میں قائم مدرسہ مسجد عائشہ سے ایک نوجوان کو افغانستا ں خود کش بمبار بنانے کے لئے بھیجا گیا۔ دونوں دہشتگرد دیوبندی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں اور سکھر کے مدرسہ سے مولویت کی باقاعدہ تعلیم حاصل کرچکے ہیں، دہشتگردوں نے سندھ میں کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ ساتھ جیش محمد کے ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ دیگر اعترافات انہوں نیچےشائع کی گی انٹیروگیشن رپورٹ میں پڑھی جاسکتی ہے۔