Uncategorized

نادیدہ قوتیں کالعدم تنظیموں کو پھر سے فعال کرنے میں مصروف ہیں، علامہ مبارک موسوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے لاہور میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم شدت پسندوں کو نادیدہ قوتیں پھر سے متحرک کرنے میں مصروف ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد صرف بیانات تک محدود ہوگئے ہیں، دہشتگردوں کے سرپرستوں ہاتھ ڈالنے سے حکمران اب تک قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عزاداری سید شہداء و مجالس عزاء کیلئے انتظامیہ نت نئے حربوں کے تحت ملت تشیع کو ہراساں کر رہی ہیں، مجالس و محافل ہمارا آئینی حق ہے اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکومت ایک طرف دہشتگردوں کو ٹی وی شوز میں لا کر ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تو دوسری طرف دہشتگردی سے متاثرہ فریق پر زمین تنگ کر رہی ہے یہ کہاں کا انصاف ہے، پنجاب بھر سے ہمارے درجنوں پُرامن علماء اور جوان تاحال لاپتہ ہیں، ہمارے ہزاروں شہداء کے لواحقین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں، ہمارا جرم حب الوطنی اور پُرامن رہنا ہے، ہم نے ہزاروں شہداء کی بے رحمانہ قتل عام کے بعد بھی ملک میں امن کو خراب ہونے نہیں دیا، اس کا صلہ ہمیں سیاسی انتقامی کارروائیوں کی صورت میں دیا گیا۔ انہوں کہا کہ دشمن ہمیں تقسیم کرکے ایک نئے بحران کی طرف دھکیلنے کی سازش میں ہے، ایسے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ متحد ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں اور مادروطن کو لاحق خطرات کا دانشمندی کیساتھ مقابلہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button