Uncategorized

امام مہدیؑ کے ظہور سے ظالم حکمرانوں اور فاسد نظاموں کا خاتمہ ہو جائے گا، علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اُمت واحدہ پاکستان، جامع قرآن ناطق اور اہلبیت اکیڈمی لاہور کے زیراہتمام 9 ویں جشن مرج الجرین کانفرنس ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ قصیدہ سرائی اہلبیتؑ محمد ریحان قادری نے کی۔ ممتاز عالم دین علامہ امین شہیدی، سید اُسامہ بخاری، مفتی گلزار نعیمی، ہندو سکالر کانجی رام، وقاص صدیقی کے علاوہ علما مشائخ نے شرکت کی۔ کانفرنس سے علامہ امین شہیدی، صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری، تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، جماعت اہل حرم کے مفتی گلزار نعیمی اور تمام مسالک کے معتبر علما کرام نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا آج ہمیں اتحاد و یگانت کی ضرورت ہے، آج سے 14 سو سال پہلے نبی کریمؐ نے امام مہدی کے ظہور کا اعلان کیا تھا، آج پوری قوم اور اُمت مسلمہ امام مہدیؑ کے ظہور کا انتظار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا، اہلبیت کی لازوال قربانیوں سے اسلام ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ قرآن ہمارا رہبر ہے۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ہمیشہ تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے، دشمن ہمارے اندر تفرقہ پیدا کرکے ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے لیکن دشمن کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ متحدہ جمعیت اہلحدیث کے علامہ ضیاء اللہ بخاری نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اللہ کا وعدہ ہے کہ زمین کو وہ اپنے صالح بندوں کے حوالے کرے گا، زمین کی حکومت اللہ کے صالح بندوں کا حق ہے، پوری کائنات اس دن کا انتظار میں ہے جب حضرت امام مہدیؑ کا ظہور ہوگا، تمام فرقے تمام مسالک ختم ہو جائیں گے اور پوری دنیا پر صرف اللہ کے دین اسلام حاکم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بادشاہوں اور ظالم نظاموں کا خاتمہ قریب ہے، امام مہدی کے ظہور اور ان کے عالم پر حکومت کے آثار ابھی سے نمایاں ہونا شروع ہو چکے ہیں۔ مقررین نے مزید کہا کہ دنیا میں حق و باطل کے درمیان جاری معرکہ اس وقت شام، عراق، یمن، افغانستان اور دیگر خطوں سے نظر آرہا ہے، وہ وقت قریب ہے کہ جب فتح حق اور مظلوم قوموں کو نصیب ہوگی اور ظلم ان شاءاللہ سرنگوں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button