پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان : سی ٹی ڈی نے آئی.ایس.او کے سابقہ ڈویژنل صدر و فعال شیعہ رہنما انیس الحسن کو اغوا کرلیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ڈیرہ اسماعیل خان آئی ایس او پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے سابقہ ڈویژنل صدر انیس الحسنین کو ہفتہ کے روز دفتر جاتے ہوئے غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا گیا. ذرائع کے مطابق وہ اس وقت CTD ڈیرہ اسماعیل خان کی پاس غیر قانونی حراست میں ہیں جو کہ ان کی گرفتاری کو باوجود ظاہر نہیں کررہے .

یاد رہے کہ مذکورہ جوان ایک پرامن انسان ہیں جن پر کسی قسم کی کوئی FIR درج نہیں. پولیس صرف اور صرف توازن کی پالیسی کے تحت بے گناہ اہل تشیع کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر رہی ہے. انیس الحسنین کی فیملی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے کوئی جرم کا ارتکاب کیا ہے تو پولیس ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرے ، غیر قانونی حراست اور حبس بے جا میں رکھنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں . اور اگر انیس کو کچھ بھی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار ڈی.پی.او ڈیرہ اسماعیل خان ہوں گے.

اغواہ کنندہ کے خاندان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو اس ظلم پر از خود نوٹس لے کر انصاف دلانے کی اپیل کی ہے ساتھ ہی انہوں نے انسانی حقوق کے لئے سرگرم تمام اداروں اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ ان کو انصاف دلانے میں مدد کریں .یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان فرقہ وارانہ دہشت گردی کے حوالے سے ایک حساس ضلع ہے جہاں پر پانچ سو کے قریب اہل تشیع کو ان کے عقیدہ کی بنیاد پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button