مشرق وسطی
حمص کے علاقے الوعر سے سینکڑوں مسلح افراد کا انخلا
حکومت شام اور مخالفین کے درمیان مفاہمت کے دائرے میں دو سو دہشت گردوں سمیت سات سو پچاس مسلح عناصر الوعر سے نکل کر ادلب کے شمال مشرقی مضافاتی شہر جرابلس منتقل ہو گئے ہیں۔
حمص کے گورنر طلال البرازی نے اعلان کیا ہے کہ الوعر سے مسلح عناصر کے انخلا کا آخری مرحلہ آئندہ ہفتے سنیچر کے روز انجام پائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ جمعرات کو بھی دو سو ساٹھ دہشت گرد عناصر اپنے گھرانوں کے ایک ہزار تین سو بہتّر افراد کے ہمراہ اکتالیس بسوں سے الوعر سے شہر جرابلس منتقل ہوئے تھے۔