مشرق وسطی
شہر حمص سے آخری مسلح گروہ کا بھی انخلا
رپورٹ کے مطابق شہر حمص کے الوعر علاقے کو مسلح افراد سے خالی کرانے کے آخری مرحلے میں سیکڑوں مسلح افراد بسوں کے ذریعے اس علاقے سے باہر نکل گئے اور اب اس شہر کا مکمل کنٹرول شامی فوج کے کنٹرول میں ہے-
شامی حکومت اور مسلح گروہوں کے درمیان ہونے والے قومی آشتی کے معاہدے کے تناظر میں گذشتہ مہینوں کے دوران ہزاروں مسلح افراد اور ان کے خاندان، اس ملک کے کچھ مغربی علاقوں سے باہر نکل چکے ہیں-
صوبہ حمص کے گورنر طلال برازی نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سات سو سے زیادہ مسلح افراد اور ان کے خاندان کے کم سے کم ایک ہزار افراد، اتوار کو الوعر کے علاقے سے باہر نکل گئے-