مشرق وسطی
شامی فوج کی بھاری کامیابی، دہشت گردوں کی اسلحہ ساز فیکٹری پر کنٹرول
شام کے سیکورٹی اہلکاروں نے حمص کے الوعر محلے میں واقع الشمس ٹاور کو اپنے کنٹرول میں لے کر اس میں موجود مختلف قسم کے ہتھیاروں کو ضبط کر لیا ہے- اس ٹاور میں دہشت گردوں کی بم اور مارٹر بم بنانے کی فیکٹری تھی – یہاں سے بڑی مقدار میں بھاری ہتھیار، راکٹ لانچر اور میزائل بھی ملے ہیں – اس ٹاور سے بنیادی ضروریات کے ایسے سامان اور غذائی اشیاء بھی ملی ہیں جو عوام کو محروم کرنے کے لئے تجارتی اہداف کے تحت جمع کی گئی تھیں- الوعر محلے میں واقع نمائشگاہ کے قریب واقع دہشت گردوں کا آپریشن روم بھی شامی فوج کے کنٹرول میں آگیا ہے- درایں اثنا الخیر ٹاور کے اطراف میں تلاشی کے دوران شامی فوج کو دہشت گردوں کاایک فیلڈ ہاسپیٹل اور بھاری مقدار میں دوائیں اور طبی ساز و سامان بھی ملے ہیں اور یہاں دہشت گردوں کا ایک فیلڈ آپریٹنگ روم بھی موجود تھا-