Uncategorized

سعودی عرب میں وزیراعظم کو خطاب کا موقع نہ ملنا پاکستان کی بدنامی ہے، سید نوید قمر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا پیش کردہ بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے، بجٹ میں عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا، ثابت ہوگیا کہ موجودہ حکمران ملک و قوم کے لئے نہیں صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم کو خطاب کا موقع نہ ملنا پاکستان کی بدنامی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ عالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو مستحکم کیا، وفاقی حکومت سندھ کی عوام کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے، پانی کی کمی اور لوڈشیڈنگ کا بحران پیدا کرکے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جارہا ہے، ضلع ٹنڈو محمد خان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر کی ٹنڈو محمد خان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button