پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ، لشکر جھنگوی کی فائرنگ سے دو شیعہ ہزارہ مسلمان شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ماہ رمضان المبارک کے دوران بھی درندہ صفت دہشتگردوں کی کارروائیاں نہ رک سکیں۔ تکفیری ملک دشمن دہشتگرد تنظیم لشکری جھنگوی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے دو شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو اسوقت نشانہ بنایا، جب وہ اسپنی روڈ پر بروری سے علمدار روڈ کیجانب سفر کر رہے تھے۔ واقعہ میں ایک مرد اور ایک خاتون کو فائرنگ کرکے موقع پر ہی شہید کر دیا گیا۔ یاد رہے گذشتہ چند مہینے کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر کوئٹہ میں تکفیری دہشتگردوں نے شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے۔