سعودی عرب دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا، قطر لیبیا کا بڑا اعلان
شیعیت نیوز: قطر کے سابق حکام اور لیبیا کے سابق مقتول رہنما معمر قذافی کی ٹیلیفونک ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا ۔ عرب ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق قطر کے سابق امیر مملکت اور لیبیا کے سابق مقتول رہما کرنل معمر قذافی نے مل کر سعودی عرب کے خلاف سازش تیار کی تھی۔ قطر اور سعودی عرب کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد سماجی کارکن ماضی میں سامنے لائی گئی دو صوتی ریکارڈنگ دوبارہ سامنے لائے ہیں۔ ان ریکارڈنگ میں سابق امیر قطر حمد بن خلیفہ، ان کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ حمد بن جاسم لیبیا کے کرنل معمر قذافی کے ساتھ مل کر سعودی شاہی خاندان کے خلاف نا مناسب الفاظ استعمال کرتے رہے ہیں۔یہ دونوں صوتی ریکارڈ 2014ء کو سامنے آئیں۔ یہ دونوں ریکارڈنگ 2003ء کی ہیں۔ ان صوتی ریکارڈنگ میں سابق امیر قطر اور نائب وزیراعظم سعودی عرب کی تقسیم کے لیے بدامنی کو ہوا دینے کی منصوبہ بندی کرتے سنائی دیتے ہیں۔حمد بن جاسم کہتے ہیں کہ بارہ سال بعد سعودی عرب دنیا کے نقشے سے مٹ چکا ہوگا اور اس کی جگہ چھوٹی چھوٹی ریاستیں وجود میں آئیں گی۔ سابق امیر قطر کا کہنا ہے کہسعودی شاہی نظام چند دنوں کا مہمان ہے اور وہ بہت جلد ختم ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی عراق میں کامیاب ہوگئے تو ان کا اگلا ہدف سعودی عرب ہوگا۔حمد خلیفہ کا کہنا تھا کہ اردن اور مصر اپنا وقار کھوہ چکے ہیں اور دونوں اپنے وجود کو برقراررکھنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ قطری حکومت سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے لیے ٹی وی چینلوں کو فنڈز فراہم کررہی ہے