آل پارٹیز آزادیِ قدس طلبہ کانفرنس لاہور میں ہوگی، احسن نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کی تمام طلباء تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم "متحدہ طلبہ محاذ” کے مرکزی ترجمان احسن نقوی نے لاہور میں محاذ کے خصوصی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے بتایا کہ آل پارٹیز آزادیِ قدس طلبہ کانفرنس لاہور میں بدھ کو ایمبسڈر ہوٹل میں ہوگی۔ کانفرنس میں اہم ملکی سیاسی و مذہبی شخصیات شریک ہونگی۔
احسن نقوی نے بتایا کہ آزادی قدس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ مسئلہ فلسطین مسلمانوں کے اتحاد کا ایک اہم محور ہے، کانفرنس کے انعقاد سے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرکے ثابت کریں گے کہ فلسطینی تنہا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہتے ہونے کے باوجود اسرائیل کے آگے سر نہیں جھکایا بلکہ ہمت اور مقاومت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ احسن نقوی نے شرکاء اجلاس کو مزید بتایا کہ کانفرنس میں 20 سے زائد طلبہ تنظیموں سمیت فلسطینی طلبہ بھی شریک ہونگے۔