Uncategorized

ایران و شام کی شمولیت کے بغیر پاکستان فوری سعودی اتحاد سے نکل آئے، سنی تحریک لاہور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سنی تحریک لاہور کے ڈویژنل صدرعلامہ مجاہد عبدالرسول خان نے لاہور میں عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، شام کی شمولیت کے بغیر پاکستان عالمی اسلامی فوجی اتحاد سے فوری باہر نکلے، مسلمانوں کا فوجی اتحاد اگر تو سعودی بادشاہت کو بچانے اور شیعہ ریاستوں کیخلاف ہے تو پاکستان کو ایسے کسی اتحاد کا حصہ نہیں بننا چاہئے، سعودی حکام کی جنگ پاکستان کی گلی گلی میں شروع ہو سکتی ہے، ایسی خانہ جنگی کو پاکستان میں راستہ نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں کو عالمی اسلامی فوجی اتحاد پر غور و فکر کرنا چاہئے، ایک مسلم ریاست کو دوسری مسلم ریاست کیخلاف فوجی اتحاد کو استعمال نہیں ہونے دیں گے، امریکہ، اسرائیل مسلمانوں کو آپس میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، سعودی حکام یہودیوں کے ہاتھوں غلط استعمال ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے ہتھیار بیچنے اور مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر مسلم نسل کشی کرنا چاہتا ہے، سعودی عرب میں امریکی مداخلت کے بعد جنرل (ر) راحیل شریف کو فوری واپس بلانا چاہئے، جن شرائط پر جنرل راحیل شریف کو عالمی مسلم فوجی اتحاد کی سربراہی دی گئی تھی سعودی حکام کو ان شرائط کا پاس رکھنا ہوگا، فوجی اتحاد کو ایران، شام یا کسی بھی دوسری اسلامی ریاست کیخلاف کوئی بھی بہانہ بنا کر استعمال کیا گیا تو مسلم امہ کی تباہی کی تمام تر ذمہ داری سعودی اور پا کستانی حکام پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اہل کفر کیخلاف پاکستان اور ترکی کو مل کر مسلم امہ کی سیاسی، فوجی اور معاشی سربراہی اور قیادت کرنی چاہئے، مسلمان ریاستوں کو اس وقت پوری دنیا میں اپنی قیادت کی ضرورت ہے جو کہ عالم اسلام کی واحد اٹیمی قوت پاکستان پاک افواج اور ترکی ہی مل کر یہ کمی پوری کر سکتے ہیں، پوری دنیا میں اس وقت طاقت کے زور پر مسلمانوں کو اہل کفار قتل و غارت گری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button