Uncategorized

یوم علیؑ، القدس ریلی اور اعمال شب قدر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، یعقوب شہباز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کراچی میں انچولی سوسائٹی، ملیر اور رضویہ سوسائٹی کا دورہ کیا اور علاقے کی معزز شخصیات سے ملاقاتیں کی۔ اس موقع پر یعقوب شہباز نے کہا کہ کراچی بھر میں کل سے شہادت حضرت امام علیؑ کی مجالس اور جلوس ہائے عزا کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، اس سلسلے میں کے الیکٹرک کو چاہیئے کہ وہ ملیر جعفر طیار، انچولی، رضویہ سوسائٹی، سولجر بازار سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ 21 رمضان شہادت حضرت امام علیؑ کے جلوس، القدس ریلی اور اعمال شب قدر کے اجتماعات کی فول پروف سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے، سیکیورٹی کے تمام معاملات سندھ رینجرز کے سپرد کئے جائیں، کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے سندھ پولیس کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے کل بروز بدھ 14 جون 3 بجے دن شیعہ علماء کونسل کراچی پریس کلب پر اہم پریس کانفرنس بھی کریگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button